راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کھلی کچہری کے دوران شہری کی جانب سے تھانہ روات کے مقدمہ میں بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی ناصر امتیاز کو معطل کردیا شکایت کنندہ محمد اسلم کے بیٹے کاشف کے مقدمہ میں مسروقہ مال بر آمد ہونے کا الزام ہے سی پی او نے اے ایس آئی کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرکے اے ایس پی صدر کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر اے ایس آئی ناصر امتیاز کو معطل
Dec 27, 2020