پنڈی گھیب( نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت نوابز ادہ ملک عمر حیات نے کہا ہے کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے،مسیح برادری نے معاشر ے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ،کرسمس کے موقع پر پورے پاکستان باالخصوص پنڈی گھیب میں بین المذا ہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،کرسمس مسیح برادری کے لیئے خوشی کا تہوار ہے، پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک روا رکھا گیا اور اقلیتی برادری نے بھی ہمیشہ پاکستان کیساتھ وفاداری کا مظاہرہ کرکے ہمارے پیار کا جواب بہتر انداز میں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق اقلیتی کونسلر میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب شکیل غوری کی جانب سے کیتھولک چرچ پنڈی گھیب میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق اقلیتی کونسلر جا رج مسیح، یونس غوری،ڈاکٹر سہیل غوری،سلیم غوری و دیگر مسیح برادری نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے قبل مسیح برادری نے فادر ارشد نیئر کی رہنما ئی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیئے خصوصی دعا کی بعدازاں نوابزادہ ملک عمر حیات نے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اسلام آباد سردار انوپ سنگھ جگی ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلد یہ آفتاب حیدری ، نمبردار ظفر اقبال،ملک غلام ربانی اعوان،سردار وقار حسین و دیگر احباب کے ہمراہ کر سمس کیک کاٹا اور کر سمس کالونی کی بیواں ،کیتھولک چرچ کی انتظامیہ او ر سیکورٹی گارڈز کے مابین عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔