سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمد خان کا چکوال کا دورہ

 بوچھال کلاں (نامہ نگار) زیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمد خان کا ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی چکوال کا دورہ۔ سیکرٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے محکمانہ انسپکشن اور مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے مستحقین کی ویری فکیشن کی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی چکوال پیر بہاول حق گیلانی، ممبران ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اور دیگر دفتری سٹاف اس موقع پر موجود تھے۔ سیکریٹری زکوٰۃ نے 10 مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے 55 سے زائد مستحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ایزی پیسہ کے ذریعہ ملنے زکوٰۃ فنڈ کے بارے پوچھ گچھ کی۔ تمام مستحقین زکوٰۃ وصولی کے اس نظام سے کامل مطمئن تھے۔ انہیں کسی قسم کی شکایت نہیں تھی۔ علاوہ ازیں سیکریٹری زکوٰۃ نے دفتری ریکارڈ، فنی اداروں، ہسپتالوں اور مدارس وغیرہ کو جاری کردہ فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی چکوال کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کوہدایت جاری کی کہ حکومت پنجاب نے جو زکوٰۃ کے پروگرام شروع کیے ہیں ان سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔ انہوں نے وزیراعظم شکایت سیل کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور اسے تسلی بخش پایا۔ 

ای پیپر دی نیشن