مری(نامہ نگار خصوصی)چیئرمین مسلم لیگ ن اورسینیٹرراجہ ظفرالحق سے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے ملاقات کی جس میںپیمز میں جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایم ٹی آئی آرڈنینس کے خلاف احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹرحیدرعباسی کے مطابق چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق نے گرینڈہیلتھ الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور سینٹ میں بھی اٹھائینگے انہوںنے پمزکو کارپوریٹ بادی بنانے کو ظلم قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوگوں کوبیروزگار کرنا انتہائی افسوسناک ہے ، ترجمان گرینڈالائنس نے بتایا کہ مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری۔
ڈاکٹر حیدر عباسی کی سینیٹرراجہ ظفرالحق سے ملاقات
Dec 27, 2020