فتح جنگ(نامہ نگار)سجادہ نشین سائیںشعبان فریدکے والدبزرگوار سائیںاسرارالحق مرحوم زندگی بھرلوگوںکی روحانی اصلاح کرتے رہے،جن کے ثمرا ت سے معاشرہ فیض یاب ہوتارہا،ایسے اللہ والے لوگو ںکی وفات سے پیداہونے والاخلاء بمشکل پر ہوسکتا ہے،ان خیالات کااظہار پیرصا حب گولڑہ شریف پیر سید غلام معین الحق گیلانی کے صا حبزادے پیر مہر فریدا لحق گیلانی نے کلیام شریف میںسائیںشعبان فرید سے انکے والدبزرگوارکی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کیا،اورکہاکہ مرحوم نے ساری زندگی لوگوںکے عقائدکی اصلاح اورعشق رسولؐ کی حقیقتو ںسے روشناس کرانے میںگزاری اور درگاہی نظام میںانکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگااس موقع پر سا ئیں محسن کلیامی ،دربار عالیہ کلیام شریف کے دیرینہ عقیدت مند اور ضلع راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیا ت الحاج ملک امریز حیدر ،تحصیل فتح جنگ موضع حطار کی معروف شخصیت ملک فضل خان ،ملک احمر حیات ،ماسٹر ملک عابد ،عدیل افضل خان ،محمد اعجاز سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔