کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماملک محمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ راناشرافت علی کے قاتل کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے،افسوس کی بات ہے راجپوت برادری کے اکابرین ڈیڑھ ہفتے سے احتجاجی کیمپ لگاکر بیٹھے ہیںحکومت کی جانب سے کوئی پوچھنے تک نہیں آیا،لگتاہے ملک میں انصاف اور قانون نام کی کوئی شے موجودہی نہیں ہے،قاتل آزاداور دندناتے پھررہے ہیں بے گناہوں پر کیس بنائے جارہے ہیں۔یہ باتیں کراچی پریس کلب پر راناشرافت علی کے قاتل کی گرفتاری کے لئے قائم احتجاجی کیمپ میں مقتول کے بھائی راناعدنان علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔
راناشرافت علی کے قاتل کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ملک شکیل قاسمی
Dec 27, 2020