دھاندلی: ڈیموکریٹس بائیڈن کیلئے مرتے دم تک لڑتے‘ ریپبلکنز نے کچھ نہیں کیا‘ ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ہی پارٹی ارکان‘ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر کڑی تنقید کرتے کہا ہے کہ ایسی دھاندلی جوبائیڈن کے ساتھ ہوئی تو ڈیموکریٹس اسے جنگ قرار دیتے‘ اپنے امیدوار کے خلاف دھاندلی پر ڈیموکریٹس مرتے دم تک لڑتے۔ ری پبلکنز نے کچھ نہ کیا دھاندلی کے خلاف کوئی لڑائی نہیں لڑی۔ امریکی تاریخ کے بدترین ووٹ فراڈ پر محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے کچھ بھی نہیں کیا ان سب کو شرم آنی چاہئے۔ تاریخ انہیں یاد رکھے گی ہار نہیں مانوں گا۔ 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ان سب کو دیکھ لوں گا۔

ای پیپر دی نیشن