ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں  رواں مالی سال کے دوران  1.426 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 1.426 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرکی سطح پرتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.13 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔

ای پیپر دی نیشن