اسلام آباد (نیٹ نیوز) سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ نیب نوٹسز کا عدالت میں جواب دوں گا۔ پارلیمنٹ فورم پر معاملات کو اٹھاؤں گا۔ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائدؒ پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا قائداعظم چاہتے تھے پاکستان دنیاکیلئے مثال بنے۔ قائداعظم کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کواب نوٹسز کا کیا فائدہ، ایک سال پہلے دیتے۔ الیکشن کمیشن نیکہہ دیا سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے۔