فرانس میں اسکیئنگ ورلڈ کپ کینیڈا کی رِیس ہاؤڈن نے جیت لیا

پیرس(پی پی آئی) فرانس کے برف پوش پہاڑوں پرا سکیئنگ ورلڈ کپ مقابلے ہوئے۔ کینیڈا کی رِیس ہاؤڈن نے ٹائٹل جیت لیا۔ ایتھلیٹس نے رفتار، توازن اور کمال مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ویل تھورنز کے پہاڑی سلسلے میںا سکیئنگ کے عالمی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ برفیلے ٹریک پر دنیا بھر کے ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے۔ خون جما دینے والی سردی بھیا سکیئرز کا جذبہ ٹھنڈا نہ کر سکی۔ صنف نازک نے خوب زور بازو دکھایا۔ ویمن مقابلوں میں کینیڈا کی رِیس ہاؤڈن ورلڈ چیمپئن بن گئیں۔انہوں نے توازن، تیز رفتاری اور مہارتوں کا زبردست مظاہرہ کیا۔ سوئٹزرلینڈ کی ریان ریجز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری کیٹگری میں مرد ساکیئرز میدان میں آئے۔ میزبان ملک کے جیڈ گرائلیٹ نے کامیابی سمیٹی۔ ٹھنڈے موسم میں ایتھلیٹس ہی نہیں، تماشائی بھی پرجوش نظر آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...