میرپورخاص( بیورورپورٹ فرحان علی) اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمدخان کھٹی نے کہا ہے کہ میرپورخاص اورحیدرآباد کے باکسروں میں بے پناہ ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ ملکی وغیر ملکی سطح پر مقابلوںمیںحصہ لے سکتے ہیںہماری کوشش ہو گی کہ باکسنگ سمیت دیگر کھیلوںکو فروغ دیا جائے تاکہ کھیلوںکے میدان آباد ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سندھ اسپورٹس بورڈ قائداعظم باکسنگ ٹورنامنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ باکسر اپنے ملک کا نام روشن کریںگے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری اسپورٹس سندھ کو میرپورخاص کیلئے بین الاقوامی سطح کا مووایبل باکسنگ رنگ کیلئے خط لکھا جائے یا باکسروں کیلئے ایک فکس رنگ بنانے میں مطلوبہ تعاون کیا جائے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ اداروں میںٹیمیںبحال کی جائیں تاکہ کھیلوںکو فروغ ملے ۔اس موقع پر ڈویژنل فٹنس ایسوسی ایشن کے صدر محمود اقبال سیکریٹری سلیم بلوچ نے کہا کہ مذکورہ مقابلوںمیں بوائز کلاس جونیئر کلاس اورسینئر کلا س میںحیدرآباد کے15اور میرپورخاص کے15باکسروں کے مابین مختلف ویٹ میںمقابلے ہوئے جس میں سے 10 میرپورخاص اور5مقابلے حیدرآباد کے باکسروں نے جیت لئے میرپورخاص کے ماجدعلی بیسٹ باکسر قرار پائے تفصیل کے مطابق بوائز کلاس 30کے جی میں میرپورخاص کے عبدالحفیظ نے حیدرآباد کے فیضان کو تین صفر سے 32کے جی میں حیدرآباد کے رضا نے میرپورخاص کے حنظلہ کو دو صفر سے 34کے جی میں میرپورخاص کے سفیان نے حیدرآباد کے شاہ زین کو دو ایک سے 40کے جی میں میرپورخاص کے سلمان نے حیدرآباد کے منان کو تین صفر پوائنٹ سے شکت دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عرس ہالیپوتہ فٹنس ایسوسی ایشن کے عبدالحق بروہی باکسروںاورباکسنگ کے شائقین نے بڑی تعداد نے شرکت کرکے باکسروں کی حوصلہ افزائی کی