گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ممتاز ماہر تعلیم اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد سلیم شاہد نے کہا ہے کہ حکومت گیارہ جنوری کو ہر حال میں سکولز، کالجز کھولنے کا فوری اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ سکولز اور کالجز کے علاوہ تمام کاروباری ادارے مالز، پارکز ہر شعبہ اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہے اور حکومت نے ملک بھر میں صرف اور صرف رعلیمی اداروں کو بند کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا تھا۔ اس کے باوجود حکومت نے ان اداروں کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے بند کر دئیے۔