حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کرسمس کے موقع پر خاکروبوں اور سینٹری ورکرز کے چھٹی پر چلے جانے کے بعد شہر کے اکثر علاقے گندے جوہڑوں میں تبدیل ہوگئے۔ گلہ حاجی معراجدین، شاہراہ فاروق اعظم ، بجلی محلہ، سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں سیوریج سسٹم بند ہوجانے سے گلی محلوںمیں کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑا ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا۔ شہریوں نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نالوں کی بندش پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شہریوںکے لئے ایک سفید ہاتھی بن چکی ہے۔ انہوں نے کمشنر اور چیف منسٹر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص ترین نظام کا سخت نوٹس لیکر شہریوںکوذہنی اذیت اور پریشانی سے بچایا جائے۔
حافظ آباد:کرسمس پر خاکروبوں اور سینٹری ورکرز کے چھٹی پر متعدد علاقے گندے جوہڑوں میں تبدیل
Dec 27, 2020