جیلیں ‘ ہتھکڑیاں عوامی خدمت کیلئے راستہ نہیں روک سکتی:اظہر قیوم ناہرا

Dec 27, 2020

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ووٹ کی عزت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جیلیں اور ہتھکڑیاں کیا گولیاں بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف آئین کی بالادستی اور ووٹ کی عزت کی بات کرتا ہے وہ ماتحت ادارے سے ڈکٹیشن نہیں لیتا وہ چند مخصوص کرداروں کی بجائے عوام کی خوشحالی کی بات کرتا ہے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک حکمران نیازی ٹولے کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے جس پر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں مسلم لیگی راہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کر کے ان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہے مگر ہم ووٹ کو عزت دو کی تحریک کی کامیابی کے لئے سینہ تان کر کھڑے رہیں گے تبدیلی سرکار کا ریت کا قلعہ گرنے والا ہے سرکاری افسران کٹھ پُتلی حکمران کے ہاتھوں آلہ کار بن کر غیر قانونی احکامات جاری نہ کریں۔

مزیدخبریں