اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) قومی سلامتی پر غور کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا،عسکری حکام،سنیئر وزراء شریک ہونگے
Dec 27, 2021