افغان خواتین کے تنہا سفر پر پابندی: 45 میل تک محرم کا ساتھ لازمی


کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے خواتین کے سفر سے متعلق ہدایت جاری کر دی۔ افغانستان میں خواتین کے طویل فاصلے کیلئے تنہا سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو کسی مرد رشتے دار کے بغیر طویل فاصلے کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 45 میل سے زیادہ کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتے دار کا ہونا ضروری ہے۔ ترجمان صادق عاکف نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کو حجاب کی پابندی بھی کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...