چین کے ای کامرس  پلیٹ فارم پر   پاکستان کے آن لائن نیشنل پویلین کا  افتتاح 

بیجنگ(آئی این پی ) چین میں  پاکستان کے سفیر معین الحق  نے  پاکستان کے آن لائن نیشنل پویلین  کا  افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پویلین پاکستانی اور چینی تاجروں کو   پاکستان کی اعلی معیار کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم فراہم کرے گا، یہ پاکستان کے آف لائن پویلین کی کوششوں کی بھی تکمیل کرے گا، امید ہے کہ اس سال ہماری دوطرفہ تجارت 24 بلین ڈالر ہو جائے گی،،چین کو ہماری برآمدات تقریبا 3.4 بلین ڈالر ہوں گی ۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان  کی اعلی معیار کی مصنوعات کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے  چین کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم پر پاکستان  کے آن لائن نیشنل پویلین کا آغاز کر  دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن