اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،صوابی میں پہلی بار تاریخی ترقی کا آغاز ہوا ہے جس کے دور رس نتائج انے والی نسلوں پر مرتب ہوں گے ۔ صوابی کے عوامی مسائل سے با خوبی اگاہ ہوں تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پنج پیر صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ۔ باچا خان کمپلیکس شاہ منصور سے ریفر ٹو پشاور کو ختم کیا جائے گا اور عوام کو ہر قسم صحت سہولیات اپنے ضلع میں دستیاب ہوں گی ۔اسپیکر کا کہنا تھا کہ صوابی میں تعلیم کے مد میں یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔