کاہنہ(نامہ نگار) ٹریفک سیکٹر کاہنہ کی نا اہلی ون وے کی خلاف ورزی پر قابو پانے میںناکام 2000روپے جرمانے کے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔ ون وے کی کھلم کھلا خلاف ورزی عروج پرٹریفک پولیس اہلکار صبح سویرے اپنے اپنے چالانوں کا کوٹہ پورا کر کے سڑکوں سے غائب ہو جاتے ہیں ۔ ون وے کی خلاف ورزی سے آئے روز حادثات ہونا معمول بن گئے۔کسی بھی سینئر افسر کے وزٹ کرنے پر تمام ٹریفک اہلکار فُل انرجی اور پوری ذمہ دار سے ڈیوٹی کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ اعلیٰ افسروں کے جاتے ہی ٹریفک کی صورتحال جوں کی توں ہو جاتی ہے۔ سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں نے سی سی پی او ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف ٹریفک افسر اور دیگر اعلیٰ افسروںسے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آئے دن ون وے کی خلاف ورزی سے ہونے والے حادثات سے بچا جائے اور نااہل ٹریفک اہلکارروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
کاہنہ: ٹریفک اہلکار چالانوں کا کوٹہ مکمل کرکے ڈیوٹی سے غائب
Dec 27, 2021