نواز شرف کی برطانیہ بیدخلی کوسیاسی فیصلہ بنایا جارہا ہے:اعجاز چوہدری

لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ جعلی بیمارقومی مجرم نوازشریف علاج کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہوا۔ حکومت انکے پاسپورٹ میں توسیع نہیں کرے گی۔ نوازشریف واپس آکر اپنی سزا پوری کریں۔ وزیراعظم متعد د بار کہہ چکے کہ کرپٹ مافیا کو کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا اورنہ ہی چوروں کو کسی قسم کی کوئی رعایت ملے گی۔ شریف خاندان نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کررہے۔ ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ نواز شریف انقلابی بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں قوم ان کے ماضی کو ابھی بھولی نہیں ہے۔ ان کے سیاہ کا رناموں سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔ نواز شریف کے لندن سے بے داخلی کے قوی امکانات ہیں جس کی وجہ سے وطن واپسی کا شوشاہ چھوڑا جارہا ہے۔ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزا میں توسیع مسترد ہو چکی ہے، اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزا رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن