مریم صفدر ٹولے کی اچھل کود نوازشرف کی کرپشن ،نااہلی ختم کروانے کیلئے ہے:شاہدہ احمد ملکہ

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاکہ مریم صفدر ٹولے کی اچھل کود نوازشرف کی نااہلی ختم کروانے کیلئے ہے۔ نوازشریف ٹولے کی ترجیح اقتدار نہیں بلکہ اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔ ن لیگ کے غلام ترجمانوں کے ٹولے کو صرف جھوٹ بولنے کی تنخواہ ملتی ہے۔ عوام اپوزیشن چور ٹولے کے ساتھ نہیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین اپوزیشن صرف اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہے، انہیں ملکی مسائل اور چیلنجز سے کوئی سروکار نہیں، اپوزیشن مافیا مسلسل عوام میں مایوسی پھیلانے میں لگا ہو اہے مگر ناکامی شرمندگی اور مایوسی اس کا مقد ر ہے، زرداری اور نوازشریف ٹولے نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن