لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری جس انقلاب کی بات کرتے ہیں وہ کرپشن اور لوٹ مار کا انقلاب ہے لیکن اب ملک میں کبھی بھی دونوں کا پسندیدہ انقلاب نہیںآئے گا۔ نواز شریف کے حواری صرف فیس سیونگ کیلئے بڑھکیں لگا رہے ہیں جبکہ وہ بھی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نواز شریف کو برطانیہ سے غیر قانونی قیام کی وجہ سے بے دخل کیا جانے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے نواز شریف کی کس سے ڈیل ہو رہی ہے ۔ کرپشن میںلتھڑے ہوئے جس شخص کی سیاست اس کی اپنی ذات کیلئے بوجھ ہو اس سے کون ڈیل کرے گا ۔ (ن) لیگ کے حواری گیدڑ بھبھکیوں سے قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے ۔
نواز،زرداری کی کرپشن سے انقلاب نہیں آسکتا:مسرت جمشید
Dec 27, 2021