پتنگ بازوں ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنیوالوںکیخلاف کریک ڈاؤن


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی ساجد کیانی نے پتنگ بازوں ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیاانہوں نے سینئر پولیس افسران کو ایسے افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کی ہدایت کردی اور کہا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر رات کے وقت چھاپے ماریں اور سب گرفتار کئے جائیں سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق  نہیںاس خونی کھیل سے بچاؤ کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں اور عوام کو آگاہی فراہم کی جائے شہریوں سے اپیل کردی گئی ہے کہ ان کے علاقے میں پتنگ بازی,ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ ہو تو اس کی اطلاع 15 پردیں۔

ای پیپر دی نیشن