پاکستان سٹرس کی ایکسپورٹ کے اعتبار سے ساتواں ،پیدوار کے حوالے دنیامیں 13واں بڑا ملک ہے

Dec 27, 2021


ملتان (خبرنگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کنو کی پیداوار ملک بالخصوص صوبہ پنجاب کی پہچان ہے جس میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رئے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں 4 لاکھ ایکڑ رقبہ سے زائد پر ترشاوہ پھل کے باغات لگائے گئے ہیں جس سے سالانہ قریباً 21 لاکھ ٹن سے زائد کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ہمارا ملک سٹرس کی  ایکسپورٹ کے اعتبار سے ساتواں جبکہ پیداوارکے اعتبار سے دنیا میں تیرہواں بڑا ملک ہے۔ سٹرس کی 95فیصد پیداوار صوبہ پنجاب سے حاصل ہوتی ہے۔ہمارے ملک کوسٹرس کی برآمد سے ہر سال قریباً180 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن حاصل ہوتی ہے۔ 

مزیدخبریں