ایف بی آر کو مجسٹریٹ کے اختیار دینا قابل مذمت :سلطان محمود ملک 


ملتان (نمائندہ خصوصی )ایف بی آر ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے تاجروں اور اداروں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو، وزیر خزانہ حکومت کوایف بی آر کو مجسٹریٹ کے اختیارات کا مشورہ دینے کی بجائے تاجروں کے مسائل کوحل کرنے پر غور کرتے تو زیادہ بہتر تھا وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے وفاداری کے بجائے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دیں تو زیادہ بہتر ہوگاان خیالات کا اظہار سلطان محمود ملک صدر قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اجلاس میں ملک اکرم سگو، ملک مقبول کھوکھر ،ملک اقبال جاوید، شیخ محمد سلیم، ملک زیبر نعیم ،ملک محمد صابر علی، سید محمد عارف شاہ، ملک اقبال ڈوگر ودیگرنے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ کو آرڈیننس کے ذریعے لانے کا مطلب ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے آئی ایم ایف کے دبائومیں آکر تاجروں کو قربانی کا بکرابنایا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ اگر حکومت نے ایف بی آر کو اس طرح کے اختیارات دئیے  توملک بھر کے تاجر شٹر ڈائون کرنے پر مجبورہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن