تربیلا (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رھنماء سابق وزیر اعلی وسنیٹر صاحبزادہ صابر شاہ سے سید مسکین شاہ بخاری نے حصال شریف وفد کے ھمراہ ملاقات کی بلدیاتی الیکشن میں ضلع ھری پور کی تحصیل غازی سے صاحبزادہ صابر شاہ کے بھتیجے سید قاسم شاہ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی. وفد میں چوہدری نعیم بنارس، چوہدری فہیم بنارس اور مرزا فاروق شامل تھے.پیر صابر شاہ سے ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی حالت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ حالات ملک میں تبدیلی کا تقاضا کرتے ہیں۔پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو معاشی تباہی سے بچانا ہے تو عمران خان کو گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ عملے کی نہیں پائلٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام نہیں کرسکتا۔پیر سید مسکین شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے۔