ملکہ کوہسار میںموسم سرمام کی پہلی برفباری وقفے وقفے سے جاری 

Dec 27, 2021

مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری میںموسم سرمام کی پہلی برفباری کاآغاز اتور کی سہ پہر ہوا۔اس دوران گہرے بادلوں ،یخ بستہ ہوائوں اورآسمان سے گرتے ہوئے برف کے گالوںنے  ملکہ کوہسار کے حسن کوچار چاند لگادئیے ۔ اس طرح برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے رات گئے تک جاری رہا تاہم اس دوران برف  زمین پر اپنی دبیز تہہ نہ بچھا سکی ۔  برف باری کو دیکھ کرملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے  چہرے  خوشی کھل اٹھے۔ مال روڈ سمیت جی پی اوچوک پر بہت بڑی تعداد میں سیاح جشن مناتے رہے ۔ اس دوران قائد اعظم ڈے ،کرسمس اور لانگ ویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں کی آمدکے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی تیمورخان نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے اورٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس مری24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ،ٹریفک پولیس مری کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی مری آمد کا سلسلہ جاری  ہے ۔جمعہ کی صبح تک 41167گاڑیوں داخل ہوئیں۔  ق لیگ کو بتائیں گے کہ یہاں اصل  طاقت وہ نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے، چوہدری پرویز الہی پہلے دو دفعہ یہاں سے الیکشن ہارا ہے اب اگر تلہ گنگ سے جیتا ہے تو یہ کامیابی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے ہوئی ۔

مزیدخبریں