بی بی شہیدکی قربانیوںکو فراموش نہیںکیاجاسکتا: سردار شعیب ممتاز

Dec 27, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محترمہ بے نظیربھٹوشہیدکی قربانیوںکوکسی صورت بھی فراموش نہیںکیاجاسکتا،کیونکہ پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے، ذوالفقارعلی بھٹوشہیدنے محنت کشوں ، کسانو ںا ور طالب علموںکے ساتھ ساتھ عام مزدو روں کے حقو ق کے تحفظ کیلیئے سرمایہ دارانہ نظام پرکا ری ضرب لگائی تھی،اورپیپلزپارٹی کادورحکومت محنت کشوں ، مزدوروںاورکسانوںکیلیئے اپنے حقوق کے تحفظ کا ایک سنہرادورتھا،جمہوریت کے دشمنوں اورپاکستان کے نظریاتی وفادار،عام لوگوںکی حقیقی ترجمانی کرنیوالی پیپلزپارٹی کی جرائتمندقیادت کوراستے کی دیوارسمجھتے ہوئے آمرانہ عزائم رکھنے والے طبقہ نے نہ صرف اقتدارسے الگ کیا،بلکہ ان کی زندگیوں پر بھی شب خون مارا،ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردارشعیب ممتازخان نے محترمہ بے نظیربھٹوکے یوم شہادت کے حوالے سے ٹیکسلاواہ کینٹ اورتحصیل حسن ابدال کے مختلف مقامات پر نظریاتی کارکنان کے الگ الگ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ آج جس مہنگائی کے بم سے عام لوگوںکوزندہ درگورکیاجا رہا ہے، کیا ذوالفقارعلی بھٹو کے دورمیںایسے حالات تھے؟ انہو ںنے کہاکہ عوامی قیادت کوراستے سے ہٹاکراپنی چوہدراہٹ اوراجارہ داری کی کوشش کرنے والے اپنے مقاصدمیںکامیاب ہوچکے ہیں،انہوںنے کہاکہ نہیں،ایساکبھی نہیںہوسکتا،انہوںنے مزیدکہاکہ ملک کی سلامتی اورقوم کی خوشحالی صرف اورصرف اصلی اورحقیقی جمہوریت کے نفاذمیںہے۔

مزیدخبریں