اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے موثر پولیسنگ کیلئے نئے ایس او پیز متعارف کروادیے ایس او پیز کا تعلق شکایت کے انتظام، ایف آئی آر کے اندراج، انکوائریوں اور تفتیش کا شیڈول، جرائم کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری، تھانہ انتظامیہ اور فرنٹ ڈیسک کے انتظام سے ہے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی یونس نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت تھانے کا عملہ بروقت ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائے گا۔فرنٹ ڈیسک کا عملہ کم سے کم وقت میں لاپتہ افراد کا مقدمہ درج کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ تاخیر کی صورت میں متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے اسی طرح پولی کلینک اور پمس ہسپتال میں اہلکاروں کی سہولت کے لیے پولیس کانٹر قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرر ان کی نفری کو سات حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر اہلکار کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی سنیپ چیکنگ کے دوران گشت کرنے والی گاڑی کے ساتھ ساتھ ہر پکیٹ پر کم از کم تین جوان تعینات ہوں گے۔ ڈیوٹی پر مامور تمام افسران بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنائیں گے ایس ایچ اوز سمیت تمام سینئیر افسران رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک متعلقہ علاقوں میں موجود رہیں گے وہ ذاتی طور پر سینئر افسران کی موجودگی کو چیک کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔