اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) آئندہ سال سے طویل عرصے سے زیر التواء اسلام آباد کے پانچ سیکٹرز میں ترقیاتی کام شروع کرے گا سیکٹرز میں الاٹیز کو قبضے دینے سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے سیکٹر آئی بارہ ۔ سیکٹر آئی پندرہ ۔ سیکٹر سی چودہ ۔ سی پندرہ ، سی سولہ میں جلد تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز ایوارڈ کیے جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بتایا کہ ا ن کی کوششوں سے 35سال سے تاخیر کے شکار سیکٹر ای 12کا قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے سیکٹر میں جزوی طورپر ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں اور جلد ہی سیکٹر ای بارہ کے دوسرے سب سیکٹرز میں تعمیراتی کام شروع ہورہے ہیں ایک سوال کے جواب میںچیئر مین سی ڈی اے نے بتایا کہ سیکٹر آئی بارہ میں جزوی طور پر کام شروع ہیں تاہم آئندہ سال سے ا س سیکٹرز کے الاٹیز کو قبضہ دینے کے لیے سیکٹر کے اند ر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے گلیوں کی تعمیر ، سوئی گیس ، بجلی و پانی کی سپلائی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ادارے کی اولین ترجیح پر جس پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے ۔