نواب شاہ(نامہ نگار)دوشیزہ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔15سالہ دوشیزہ کنول مہتاب رکشہ میں جارہی تھی کہ اْس نے کنڈیارو شہر کے قریب سے گذرنے والی نصرت کینال پر جا کر رکشہ رکوا کر نہر کے کنارے جا کر کچھ دیر کے بعد نہر میں چھلانگ لگادی اْسکی شناخت مہتاب کنول سکنہ میمن محلہ کنڈیارو کے طور پر کی گئی ،پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا اْسکا کہنا تھا کہ کنول نے سیلفی لینے کے بہانے رکشہ رکوا کر اچانک نہر میں چھلانگ لگا دی تھی ،پولیس کے مطابق کنول اپنے چچا کے پاس رہتی تھی ،اْسکی خود کشی کرنے کی وجہ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔