سینچورین ٹیسٹ، سائوتھ افریقہ کے خلاف بھارت کے 3وکٹوں پر 272رنز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سینچورین  میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ  کے پہلے روز سائوتھ افریقہ کے خلاف بھارت  نے 3وکٹوںپر 272رنز بنالئے ۔پہلے دن کی خاص بات اوپنر راہول کی شاندار بیٹنگ ہے وہ248بالز کھیل کر 122رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ویرات کوہلی 35رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔آئوٹ ہوناوالے  تینوں بھارتی بیٹر سائوتھ افریقہ کے بائولر ناگیڑی کا شکار بنے۔

ای پیپر دی نیشن