مضبوط پاکستان کی تعمیر کیلئے مساوات کے پیغام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا: اعجاز عالم آگسٹین

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر انسانی حقوق و مذہبی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان کی تعمیر کیلئے مساوات کے پیغام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ہمیں قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ کرسمس کا تہوار یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ہے ۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی خوشی پر پاکستانی عوام اپنی مسیحی برادری کے سنگ ہے ۔پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز ماہر تعلیم چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس و چیئرمین دی پنجاب کالجزآف سائنس محمد مخدوم صدیقی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر دی پنجاب کالجز عمادالدین، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر عبدالستار ،،ڈسٹرکٹ ممبر ایچ آر اینڈ منیارٹی آفیئرز سدرہ شہباز بھی موجود تھیں۔ محمد مخدوم صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا  اورمسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اورمادروطن سے وابستگی ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے ،پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہیں۔اس موقع پر انسانی حقوق اور مینارٹیز کی نئی جنریشن کی اعلیٰ تعلیمی ضروریات ،اہمیت پر بھی اظہارخیال کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن