نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نوشہرہ ورکاں گریڈ سٹیشن کی عمارت میں گذشتہ روز بیس سے زائد مسلح افراد دیوار توڑ داخل ہوئے اور گیٹ پر موجود دو گارڈز محمد صادق،محمد اقبال اور گریڈ اسٹیشن ڈیوٹی انچارج ایس ایس او نصیر احمد کو یرغمال بنا کرتین گھنٹے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رسیوں سے جکڑ کر بٹھائے رکھااور گارڈذ کے زیر استعمال رپیٹر گن محمد اقبال کی ذاتی موٹر سائیکل،اور پانچ ٹرانسفارمروں کی پچیس لاکھ مالیت کی کوائلیں نکال کرفرار ہوگئے ڈکیت جاتے ہوئے ملازمین کو دفتر کے کمرہ میں بند کرگئے ۔ ڈاکو گریڈ اسٹیشن کے اندر لگے سی سی ٹی وی دو کیمرے بھی توڑ گئے یرغمال ملازمین نے قریبی محلے داروں کو آوازیں دیکر دروازے کھلوائے اورآزادی حاصل کی وقوعہ کی اطلاع پر کر ایس ای سرکل ون امتیاز احمد چیمہ ،ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو، ٹیکنیکل انجینئر جہانگیر اکرام الدین سندرانی،ڈی ایس پی خالد اسلم جٹھول،ایس ایچ او ساجد سوہل،فرانزک ٹیمیں حساس اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔دوسری طرف شہری شفقت سکنہ گرڈ اسٹیشن کا موٹر سائیکل 9 دسمبر محلہ مسلم ٹاؤن کے عامر ایوب کا 17 دسمبر اور حمزہ صدیق کا 23 دسمبر غلام غوث سکنہ منگوکی کا 21 دسمبر کو ان کے گھروں کے باہر سے جبکہ عنصر سکنہ کڑیال باغانوالہ کا موٹر سائیکل 12 دسمبر کو اس کی دوکان سے چوری ہو گیا تھا مقامی پولیس نے پانچوں افراد کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔