سلیکٹڈ وزیر اعظم کی غیر سنجیدگی نے معیشت کی بنیادیں ہلا دیں: غلام دستگیر

Dec 27, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی غیر سنجیدگی نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں ناکام حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے مسلم لیگی قیادت اور رہنماؤں کیخلاف جھوٹے الزامات و مقدمات بنانیوالے حکمران فوری مستعفیٰ ہوجائیں حکومت تین سالوں میں مسلم لیگی قیادت پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی ۔ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروباری طبقہ اور عام شہری بھی بری طرح متاثر ہوا ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی، بیروزگاری سے غریب عوام کو زندہ درگو کرڈالا ہے مہنگائی خاتمہ کے تمام حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشانی کا سامنا ہے دھاندلی کے زریعے ملک پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جارہا۔حکمران عوامی مسائل کے حل اور معیشت کو مستحکم کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دستگیر ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں اور لیگی رہنماؤں کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامراکرام بٹ، یوسی چیئرمینزطارق ندیم انصاری، لالہ ظہیر احمد، عاطف مسعود بٹ، ملک متین اعوان، خطیب الرحمن مغل، شاہد بھنڈر،سرفراز گل خان، ماما شہباز،ملک شازب ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے سنہرے دور کو آج بھی یاد کررہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب میاں نوازشریف وطن واپس آکر عوام کے درمیان ہونگے۔

مزیدخبریں