تاجروں کی طرف سے ٹیکس جمع نہ کرانے پر بنک اکائونٹس بھی منجمند کیے جا رہے ہیں

Dec 27, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں پرائیوٹ ہسپتالوں اور سکول کالجز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اس سلسلہ میں شیخوپورہ میں بعض بڑے تاجروں کی طرف سے ٹیکس جمع نہ کرانے پر ان کے بینک اکائونٹس بھی منجمند کیے جا رہے ہیں ضلع شیخوپورہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی نا اہلی کے باعث سیکڑوں تاجر انکم ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف مارکیٹوں پلازوں میں ہزاروں کی تعدا دمیں موجود دوکاندار انکم ٹیکس ادا نہیں کر رہے ہیں جبکہ محکمہ انکم ٹیکس شیخوپورہ کے بعض اہلکار ان سے مبینہ طور پر بھتہ بھی وصول کر رہے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں بھی وسیع پیمانے پر بے ضابطگیو ں کا انکشاف ہوا ہے6,6مرلہ کی دوکانوں پر معمولی پراپرٹی ٹیکس ادا کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں