مسلم لیگ (ن)نے بارکے صدارتی امیدوار اظہر حسین کی حمایت کااعلان کردیا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی انتخابات میں امیدوار سید اظہر حسین کھگہ کی حمایت کااعلان کردیا ہے اس سلسلہ میں نواز لیگ لائیرز ونگ کے صدر محمدنواز ہاشمی ایڈووکیٹ کی صدارت میںوکلاء کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میاں تحسین ایڈووکیٹ،چودھری ریاض ایڈووکیٹ،سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدنواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ سید اظہر حسین کھگہ کی حمایت کا فیصلہ پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میاںجاوید لطیف ایم این اے کی مشاورت اورسرپرستی میںکیا گیا ہے کیونکہ نوازلیگ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے اپنا انتھک کرداردا کررہی ہے جس کیلئے ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ میں سید اظہر حسین کھگہ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اس سے شیخوپورہ بار میں اعلیٰ جمہوری اقدار کے فروغ میں مددملے گی نواز لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم اورجمہوریت کے مفاد میںبہتر فیصلے کئے ہیں یہ فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے اس موقع پر صدارتی امیدوار سید اظہر حسین کھگہ نے جاوید لطیف ایم این اے اور نواز لیگ لائیرز ونگ کے صدر محمدنواز ہاشمی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ نواز لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے جس بھرپور اعتماد کیساتھ ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے وہ کامیاب ہوکر اس پر پورا اترنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن