شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اوپی سی کے وائس چیئرمین طارق محمودالحسن کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یواے ای خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر فرزانہ چغتائی ، فرزانہ منصور کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد ، معروف بزنس مین راجہ شوکت حیات سمیت دیگرنے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمودالحسن نے کہاکہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو مزیدبہتر کرے تاکہ ان میں احساس محرومی کی بجائے احساس برتری پیدا ہوسکے اوورسیز پاکستانیوں کے مختلف وفدوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتوں کے دوران مسائل کے حل بارے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے حل کی مکمل طو رپر یقینی دہانی بھی کروائی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ چغتائی اورفرزانہ منصور اور راجہ شوکت حیات نے کہا کہ بیرون ممالک میں جتنے بھی پاکستانی ہیں سب پی ٹی آئی کی حکومت سے خوش ہیں۔
شیخوپورہ:وائس چیئرمین اوپی سی طارق محمودالحسن کی صدارت میں اجلاس
Dec 27, 2021