کراچی(نیوز ڈیسک) حضرت مولانا محمد اکرم طوفانی سرگودھا میں انتقال کرگئے وہ ایک بہادر نڈر اور جرآت مند عالم دین تھے ۔انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بے مثال خدمات دیںگراں قدر خدمات سر انجام دیں آپ پاکستان بھر میں نہیں بلکہ یورپ تک یہی تبلیغ اسلام کے فریضہ کو ادا کیا آپ جامعہ سراج العلوم سرگودھا کے فارغ التحصیل عالم دین تھے آپ نے 1947، 1977، 1948 کی تمام دینی تحریکوں میں بھرپور جرات مندانہ کردار ادا کیا آپ نے سرگودھا میں بہت سارے اپنے رفاحی کاموں سے خلق خدا کی مثالی خدمات سر انجام دیں آپ نے کڑوروں کی لاگت سے خاتم النبیین ہارٹ سینٹر قائم کیا جو اس علاقے کے غریب عوام کیلئے بہت بڑا سہارا ہے مولانا محمد اکرم طوفانی کء کتابوں کے مصنف تھے آپ ایک شعلہ نواں مجاہد اسلام تھے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت مرکزی ورکنگ کمیٹی کے سنئیر رکن تھے آپ کا آبائی علاقہ چھچھ ضلع اٹک تھا لیکن عمر بھر آپ نے سرگودھا کو اپنی تبلیغی آماجگاہ بنائے رکھا آپ اتحاد المسلمین کے داعی تھے تمام مکاتب فکر کے دلوں میں آپ کا بے پناہ احترام تھا وہ ڈویڑنل امن کمیٹی کے رکن رکین تھے آپ نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے اسلام کی نشرو اشاعت کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ کا انمنٹ حصہ ہے آپ کی وفات کی خبر سے پورا ملک سوگوار ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن، امیر مرکزیہ مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا اعجاز مصطفی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد الیاس گھمن، قاری محمد عثمان، مولانا محمد امداد اللہ سمیت دیگر راہنماؤں نے غم کا اظہار کیا مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا تاریخ کا ایک حصہ آج غروب ہوگیا پورے عالم کیلئے یہ ایک نا بھولنے والا عظیم سانحہ ہے۔ واضح رہے مولانا اکرم طوفانی کی نماز جنازہ صبح 11 بجے مرکزی عیدگاہ سرگودھا میں اداکی جائیگی انتقال کی خبر ملتے ہی ملک بھر سے قافلے سرگودھا کی طرف جنازہ کی شرکت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی انتقال کر گئے
Dec 27, 2021