صحافیوں کے شکر گزار جنھوں نے ہدایت الرحمان کو کوریج دی:عبدالحق ہاشمی

گوادر (بیورو رپورٹ) ضلعی شوری اور حق دو تحریک کے حوالے سے صوبائی امیر مولانا عبالحق ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے حق دو بلوچستان تحریک اور مولانا  ہدایت الرحمان کو بہترین کوریج دی جس کی وجہ سے دیگر میڈیا آخر کار مجبور ہوئی کہ وہ بھی مولانا کے تحریک کو آگے بڑھانے پر متحرک ہوگئی ۔اس لئے یہ اجلاس گوادر میں بلایا گیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ گوادر اور خصوصاً مکران ڈویژن کے لوگوں کے خواہشات کے عین مطابق ہی بات آگئی اور بڑی واضح معاہدہ پر ہی اختتام پزیر ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے بڑے معاہدے بھی مزاکرات کے ٹیبل پر ہوئے اور اکثر معاہدے کی پھر لوگوں کو تمام تفصیلات کا پتہ تک نہ چل سکا۔ اور ہ بے مقصد ہوئے۔انھوں نے کہا کہ حق دو تحریک کی ہرچیز واضح ہے۔ بغیر کسی ابہام کے حکومت ان پر کتنی حد تک عمل کرتی ہے۔ یہ حکومت پر منحصر ہے۔صوبائی شوری کا اجلاس اس بار گوادر میں بلایا گیا ہے اس سے اس علاقے کے عوام کوآگاہی ملی۔ اس کے فوائد تمام صوبے میں پھیلیں گے۔ اس سے ایک ذہین سازی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ آج گوادر مکران اور پورا بلوچستان بہت سے مسائل میں گرا ہوا ہے شاہد ان حکمرانوں کو لوگوں کو مسائل میں گرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اور حکمرانوں کو بخوبی یہ علم ہے کہ ان کی شاہد تعریف ہو رہی ہے،لیکن لوگ ان سے تنگ آچکے ہیں۔ گڑانی سے لیکر چمن بارڈر تک لوگ پریشان ہیں چمن بارڈر سے سامان اگر غیر قانونی اندر اجاتا ہے تو بھتہ لینے والے عام لوگ نہیں ہیں۔ تو یہ لوگ آخر کون ہیں گڈانی چیک پوسٹوں پر وہ کون لوگ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن