کوئٹہ(اے پی پی)سیڈ وینچرز، فیلپ مورس پاکستان، ای وائی ڈی ایس اور دی فیوچر اِز ینگ کے زیر اہتمام مشن کلینر مہم کے تحت پاکستان بھر کے بڑے میونسپل شہروں جن میں کراچی، لاہور اور پشاور کی طرح کوئٹہ شہر میں بھی کلین اپ کمپئن زوروشور سے بڑے پیمانے پے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ہفتے کے روز، دسمبر 25، کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چوتھے صفائی مہم اور کچرہ دان لگوانے کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز (DPR Balochistan) اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور انکی بھرپور تعاون حاصل رہی۔ اس مہم کی خاص بات یہ تھی کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے recycling پہ بھی انکا دلچسپ کام ہے۔ صرف کوئٹہ میں اب تک 1150+kg کچرا اٹھایا جاچکا ہے جن میں 616+ سے زائد رضاکاروں نے شرکت کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس مشن کلینر پاکستان مہم میں میونسپل، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بھرپور شرکت ہوگی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اوّل دستے کا کام سرانجام دیا جائے گا۔
دی فیوچر اِز ینگ کے زیر اہتمام صفائی مہم جاری
Dec 27, 2021