جمہوریت او رعوام کیلئے بینظیر بھٹو کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا: عمران حبیب

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) محترمہ بینظیر بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں جمہوریت اور غریب عوام کیلئے انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں بی بی شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سٹی کامونکے کے صدر عمران حبیب سرویا،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر،سابق کونسلر سیٹھ سرنواز احمد،ناصر محمود دھدرا ایڈووکیٹ،راجہ ریاض،سیٹھ محمد مشتاق اور ملک رفاقت نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج بلاول بھٹو اپنی والدہ کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی خالق ہے۔لازوال قربانیوں کی بنا پر بینظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے کیونکہ کہ وہ ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں۔انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو شہید کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...