جوئیانوالہ (نامہ نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ ڈگران کلاں علامہ پیر سید خادم حسین نقوی بخاری اور گدائے پنجتن پاک الحاج سید ریحان قادری بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے جس میں بسنے والے تمام طبقات برابر کے شہری ہیں پاکستان کی ترقی کا راز باہمی احترام کو فروغ دینے اور ہر سطح پر عملی جدوجہد ہی سے ممکن ہے ، مذہبی حلقے پاکستان کے دفاع کی خاطر آج بھی اسی طرح قربانیاں دینے کا جذبہ رکھتے ہیں جس طرح ماضی میں علماء و مشائخ نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں تھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان نعمت خداوندی‘ بسنے والے طبقات برابر کے شہری ہیں: خادم حسین
Dec 27, 2021