فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کو دنیا کی مثالی اور فلاحی مملکت بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کررہے ہیں قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی قوم کا معیار زندگی اور وقار زندگی بلند کرنے کی خاطر ہمیشہ خودداری کا درس دیا جس پر موجودہ حکومت صدق دل کے ساتھ عمل پیرا ہے،اپنے ایک بیان میں رانا عباس علی خاں نے کہا کہ آج قائد اعظم کی مسلم لیگ کی وراثت کے دعوے دار قائد کے پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا کر ملک کو ایک بار پھر اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ اپنے اس ایجنڈہ میں کامیاب نہیں ہوں گے۔