زندہ قومیںاسلاف کے کارناموں کو یاد رکھتی ہیں:پروفیسر سبزل شاہین

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)پرنسپل آروائی کے IBAکالج پروفیسر سبزل شاہین نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں۔ انہوں نے مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا اور الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی،زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، نوجوان نسل کو قائداعظم کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حضرت قائداعظم کے یوم پیدائش کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا طلباء نے قائد اعظم کی عملی زندگی پر تقاریر بھی کیں۔

ای پیپر دی نیشن