صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے ہیڈمحمد والا پراحتجاجی مظاہرہ ‘ علامتی دھرنا

شجاع آباد   ( نمائندہ نوائے وقت )سرائیکی جماعتوں کی طرف سے صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے ہیڈمحمد والا پراحتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا دیا گیا۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام سرائیکستان قو می کونسل کے مرکزی صدر ظہور دھریجہ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ شریف خان لشاری، حاجی عبدالغفار چاچڑ نے کیا۔ مظاہرے سے ملک خضر حیات ڈیال، ملک اکرم ڈیوالہ،ملک احمد نواز دیروی، عاشق  شہباز احمد، اکبر خان کھوسہ، سرائیکستان ڈیمو کریٹ پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون، سرائیکستان نیشنل فرنٹ کی چیئرپرسن اجالا لنگاہ،مختیار لنگاہ، مظہرکات  دیگر نے خطاب کیا۔ظہور دھریجہ نے کہا کہ ٹانک ڈی آئی خان کے بغیر کوئی صوبہ قبول نہیں کریں گے۔سرائیکی وسیب کے لوگ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں، اگر صوبے کا اعلان نہ ہوا تو پورے وسیب میں دھرنے دینگے،۔ملک حضر حیات ڈیال ۔اُجالا لنگاہ نے کہا کہ سرائیکی صوبہ آئینی حق ہے  ہر صورت اپنا صوبہ حاصل کریں گے۔ملک جاوید چنڑر حاجی عبدالغفار چاچڑ نے کہا کہ لسانی بنیادو ںپر نہیں وسیب کی شناخت پر صوبہ سرائیکستان کا مطالبہ کرتے ہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن