سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی والدہ  اسلام آباد میں سپر دخاک 

Dec 27, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت/خبرنگار خصوصی/)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔شعیب اختر نے ایک ٹویٹر  پیغام جاری کر تے ہوئے اپنی   والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  میری ماں میرا سب کچھ اللہ کی مرضی سے جنت کے لیے روانہ ہو گئی ہے ،  شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں  ان کی والدہ کی نماز جنازہ بروز اتواربعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ۔8قبرستان میں ادا کرنے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس ، سیاسی شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء  وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کا انتقال شعیب اختر اور اہل خانہ کے لئے بڑا صدمہ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔  دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی  کا سا بق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس.۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور شعیب اختر اور  لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سٹار کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا دنیا کا سب سے بڑا غم  ہے۔
 سپر دخاک 

مزیدخبریں