لاہورسمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی، گجرات، بارش سے 15گاڑیاں ٹکرا گئیں

Dec 27, 2021

لاہور+ اسلام آباد+ ایبٹ آباد (نامہ نگاران سے+ نمائندوں سے+ ایجنسیوں سے) لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ گیا، لاہورمیں ہلکی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، سیاحتی مقام مری ، گلیات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ گجرات میں بارش کے باعث 15گاڑیاں ٹکرا گئیںجس کے نتیجہ میں 20افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں(آج)پیرکوہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم خیبر پی کے میں دیر 4، سیدوشریف ، بالاکوٹ، چراٹ، ڈی آئی خان ایک، بلوچستان میں بارکھان 03، خضدار 2، پنجاب میں رحیم یار خان 3، نارووال، چکوال، جہلم، مری ایک، کشمیر جبکہ مظفر آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر مالم جبہ، مری میں 3،3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گلیات میں جاری برف باری سے لطف اندوزہونے کے لیے سینکڑوں کی تعدادمیں سیاح نتھیاگلی اورایوبیہ پہنچ گئے ہیں، ترجمان گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباداحسن حمیدکاکہناہے کہ دوران برف باری سیاح مغرب کے بعدگلیات کارخ نہ کریں جبکہ برف باری کاسلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
بارش

مزیدخبریں