گوجرہ‘ ساتھی کی فائرنگ سے ایک‘ عارفوالا‘ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ، عارفوالہ (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو گن پوائنٹ پر قدیر خان سے 26 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ڈاکوئوں کے ایک ساتھی کے لوڈ پسٹل سے اچانک گولی چل گئی۔ جو دوسرے ڈاکو کی کمر میں لگی۔ جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اسکے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ دریں اثناء عارفوالا سے نوائے وقت رپورٹ عارفوالہ کے مال منڈی گراؤنڈ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ڈاکو ہلاک

ای پیپر دی نیشن