گیس بحران: قصور میں برتن بردار خواتین کا احتجاج‘ میٹروں کو جوتوں کے ہار پہنائے

قصور‘ ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور میں سوئی گیس کی مسلسل بندش اور برھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بستی صابری میں خواتین نے سوئی گیس کی مسلسل بندش پر انوکھے طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے کچن کے خالی برتن اٹھا کر اور سوئی گیس کے میٹروں کو جوتوں کے ہار پہنا کر حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک طرف شدید سردی اور دھند کے ڈیرے ہیں دوسری طرف ننکانہ صاحب کے عوام کو گھروں میں کھانا پکانے کے لئے سوئی گیس بھی میسر نہ ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بمشکل تین، چار گھنٹے ہی سوئی گیس آتی ہے مگر پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔ شہریوں نے صورتحال پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کے پریشر کو بڑھایا جائے۔
گیس، احتجاج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...